میرے جسم کی کوئی قیمت نہیں، میری جان کی کوئی اہمیت نہیں۔ اگر وہ مجھے مار بھی دیں تو اسے ہماری شکست مت سمجھنا… یہ الفاظ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ایران دنیا کی سپر پاورز کے خلاف تنہا لڑتے ہوئے ہر طرف سے گھرا نظر آرہا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی یہ جذباتی تقریر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہارنے والے نہیں ہیں، خواہ ہماری زندگی ختم ہو جائے۔
ایک روز قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ جنگ آیت اللہ خامنہ ای کی موت سے ہی ختم ہوگی۔ اس کے چند گھنٹے بعد جی 7 ممالک نے مل کر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔
ایران بھی اسرائیل کے حملے کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے لیکن جس طرح وہ اس جنگ میں تنہا ہے، اس سے خامنہ ای کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔