بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانسپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔  میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ 

سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا اور 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔  عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔  ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سنایا۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے دیگر ہائی کورٹس سے ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر رواں سال 20 فروری کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات