بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانپاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی،...

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ  رسک  میں گزشتہ  12 ماہ میں بڑی کمی  ریکارڈ  کی گئی ہے۔

 بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا امکان 59 فیصد سےکم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے  پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام  اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ  رسک  میں کمی ہوئی ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں  وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہےکہ بلوم برگ انٹیلی جنس کے مطابق پاکستان نے خود مختار  ڈیفالٹ  رسک  میں  سب  سے زیادہ  بہتری دکھائی ہے، پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

خرم شہزادکا کہنا ہےکہ گزشتہ 12 مہینوں میں ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سےکم ہو کر 47 فیصد پر آنا عالمی سرمایہ کاروں کے اعتمادکے باعث ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات