پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔
ندا یاسر ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ہیں جو اپنے پروگرام میں مختلف موضوعات کو زیر بحث لاتی ہیں۔
حال ہی میں میزبان نے اپنے پروگرام میں خاندان کے اہم افراد اور قریبی دوستوں کے دنیا سے کوچ کر جانے کے حوالے سے بات کی۔
ندا یاسر نے اپنی والدہ کے گزر جانے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا انتقال کورونا کے زمانے میں ہوا تو میں اس وقت مالدیپ میں تھی، جب میں اپنے ملک واپس آئی تو میں کتنے دن تک ان کے وائس میسجز سے آواز سنتی رہی اور پھر میں رونے لگتی تھی کیونکہ میرا درد ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رویہ برا ہوگیا تھا، پھر میں نے اپنا درد ختم کرنے کیلئے خود سے بات کی اور اپنی والدہ کے میسجز سننا چھوڑ دیے کیونکہ مجھے اپنی فیملی کیلئے ٹھیک ہونا تھا ، میری والدہ کے میسجز اب بھی میرے پاس موجود ہیں لیکن اب میری میسج سننے کی ہمت نہیں ہے۔