بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةکھیلپاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ...

پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کردی۔

پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین ۔ دو سے ہرایا۔

پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات