بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانفیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی...

فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کی ازسر نو توثیق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فیلڈ مارشل اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ فریقین نے خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات