بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلاسرائیل نے تہران میں ایرانی فضائیہ کے F-14 طیارے تباہ کرنے کی...

اسرائیل نے تہران میں ایرانی فضائیہ کے F-14 طیارے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر کھڑے دو ایف 14 طیاروں کو تباہ کیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ F-14 طیاروں پر حملے کا مقصد دیگر ایرانی فضائیہ کے طیاروں کو روکنا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیل نے کب طیارے تباہ کیے تاہم تین روز قبل مہرآباد ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

ایف 14 دو انجنوں اور دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، ان طیاروں نے 1970 میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور 1974 میں امریکی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ امریکا نے 1976 میں ایف 14 طیارے ایران کو دیے تھے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات