بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلایران اسرائیل کیخلاف اپنے حق دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے:...

ایران اسرائیل کیخلاف اپنے حق دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے: روس

ماسکو: روس نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اپنے حق دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔

میڈیا سےگفتگو میں روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سب کے لیے واضح ہیں۔

 روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اسرائیل کی ذمہ داری ہےکہ وہ تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے، تہران اپنے حق خود دفاع کا استعمال کر رہا ہے۔

سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ روس، ایران اور اسرائیل دونوں سے رابطے میں ہے اور روس ایران پر امریکا سے بھی بات کر رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات