واشنگٹن:صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہترکی تلاش میں ہوں، ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمےکی تلاش میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔
امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا کہ کسی بھی شکل یا صورت میں ایران سے امن مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا لہٰذا ایران کو وہ معاہدہ قبول کر لینا چاہیے تھا جو میز پر موجود تھا۔