بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانوزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ...

وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ کمیٹی بنادی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے پروسس کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ تلاش کمیٹی search committee قائم کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا گیا۔

اس کمیٹی میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بحیثیت کنوینر ہونگے جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر،  عارف سعید، جناب سلمان اختر،  جہانزیب خان، ڈاکٹر انجم ہلائی، ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی اور سیکریٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔

وزیر اعظم یی جانب سے تلاش کمیٹی کی تشکیل اور اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں مزید ایک سالہ توسیع کے امکانات اب معدوم ہوگئے ہیں۔

وہ اپنی تیسری مدت پوری کررہے ہیں جو ایک سال کے لیے دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل وہ ایک بار 2 سال اور ایک بار 4 سال کے لیے چیئرمین رہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اب تلاش کمیٹی تقرری کا طریقہ کار طے کرے گی جس کے بعد اشتہار جاری ہوگا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات