ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔
روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف امپائرز کے کئی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں۔
روسٹن چیز کا کہنا ہےکہ امپائر کے کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے، یہ بات واضح ہےکہ اس طرح کے فیصلوں سےکوئی بھی خوش نہیں ہوگا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسے لگتا ہےکہ سب آپ کے خلاف ہیں۔
ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ یہ مایوس کن ہےکہ بطورکھلاڑی جب ہم غلطی یا حد سے تجاوز کرتے ہیں تو ہمیں سخت سزا دی جاتی ہے، امپائروں کے ساتھ غلط یا مشکوک فیصلوں پر ایسا کچھ نہیں ہوتا، غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔
روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ امپائر کے ایک غلط فیصلے سے کسی کھلاڑی کا کریئر بنتا یا خراب ہوجاتا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست ہوئی تھی۔