بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹرٹینمنٹفنکار لوگوں کو جوڑتا ہے اس لیے سب سے پہلے اس پر...

فنکار لوگوں کو جوڑتا ہے اس لیے سب سے پہلے اس پر پابندی لگتی ہے: ماہرہ خان

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہےکہ ہم فنکار ہی لوگوں کو جوڑتے ہیں اس لیے ہم پر سب سے پہلے پابندی لگائی جاتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور فنکاروں پر عائد پابندیوں سے متعلق اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ میرا اس پابندی پر کوئی ردعمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی مداحوں سے محبت کرتی ہوں، مداح تو مداح ہوتے ہیں، عوام کا ایک طرح سے سیاست سے تعلق ہوجاتا ہے لیکن یہ سیاسی معاملات ہوتے ہیں جو پابندیاں لگاتے ہیں جس پر میں یقین نہیں رکھتی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی جنگ شروع ہوجائے یا پھر سیاسی صورتحال خراب ہوجائے تو سب سے پہلا حملہ ہم آرٹسٹوں پر ہی کیوں کیا جاتا ہے، یہ سوچنے والی بات ہے کیونکہ آرٹسٹ اور آرٹ ہی وہ چیز ہے جو لوگوں کو جوڑتا ہے، اس لیے سب سے پہلے آرٹسٹ پر ہی پابندی لگائی جاتی ہے۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں ایک اداکار ہوں، اگر فلمیں بند ہوجائیں گی تو میں ڈرامہ کر لوں گی یا تھیٹر کر لوں گی، اس میں میرا نقصان نہیں ہوگا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات