بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانسندھ میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ...

سندھ میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ تیزی سے جاری، 19 اضلاع میں 141 سڑکوں کی مرمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گزشتہ برسوں کے شدید سیلاب سے متاثرہ زرعی اور دیہی سڑکوں کی بحالی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کر رکھا ہے، جس کی رفتار تیزی سے جاری ہے۔

سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبیلیٹیشن پروجیکٹ (SFERP) کے تحت مالی سال 2024-2025 میں صوبے کے 19 اضلاع میں 141 اہم سڑکیں تعمیر اور بحال کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 825.14 کلومیٹر ہے۔

ادارے کے ترجمان  کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 5 کروڑ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔ یہ سڑکیں زرعی علاقوں کو منڈیوں، اسپتالوں اور تعلیمی مراکز سے ملاتی ہیں اور ان کی بحالی سے دیہی معیشت اور روزگار کو سہارا ملے گا۔

متاثرہ اضلاع میں جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ماتلی، ٹنڈو الہ یار، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، عمرکوٹ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ اور سکھر شامل ہیں

حکام کے مطابق متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں قلیل مدتی روزگار کے مواقع فراہم کرنا، خصوصاً ان علاقوں میں جو 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ پراجیکٹ کا مقصد حکومت سندھ کی استعداد بڑھانا ہے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے۔

محکمہ کے ذرائع کے مطابق تمام 141 سڑکوں کی بحالی کا کام اس وقت جاری ہے اور منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے مقامی معیشت کی بحالی، رسل و رسائل میں بہتری اور بنیادی سہولتوں تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے لاکھوں لوگوں کی زندگی بدلنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے اور مضبوط بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا.

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات