بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستاناسلام آباد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد:عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز  بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں  متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے بعد عدالت نے  یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 معروف  یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔  عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔ 

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات