پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور یونٹس کی پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملا رہے ہیں۔
اس سے قبل خالد انعم سمیت دیگر شوبز ستارے بھی بجلی کے بلوں پر ناراضی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ اب نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
سینئر اداکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔