کراچی:پ پ رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ قائم مقام گورنرسندھ اویس شاہ کے آئینی کام میں رکاوٹ ڈالنے پر سندھ اسمبلی کو سینشوئر موشن پیش کرنا چاہئے۔ سندھ کے قائم مقام گورنر کو گورنر کا دفتر استعمال نہ کرنے دینا اور کام میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب صوبے کے گورنر ملک میں موجود نہ ہوں تو اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر کے طور پر گورنر کے تمام آئینی اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔
پ پ رہنما کہا کہ قائم مقام گورنر کو گورنر کی آفیس اور گورنر کی کرسی پر بیٹھ کر آئینی فرائض سرانجام دینے کے اختیارات آئین نے دئے ہیں۔نثار کھوڑو قائم مقام گورنر کو آئینی فرائض سرانجام دینے سے روکنا اور گورنر کی کرسی پر بیٹھنے سے روکنے کا عمل کرکے آئینی عھدے کی توہین کی گئی ہے۔