بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانتربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی...

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ

صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپل ویز کھول دیے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے  2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں جبکہ ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات