بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلبھارتی فوج کےکرنل نے اپنے اعلیٰ افسران پر اہلیہ سے زیادتی کا...

بھارتی فوج کےکرنل نے اپنے اعلیٰ افسران پر اہلیہ سے زیادتی کا الزام عائد کردیا

نئی دہلی: بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ان کی اہلیہ کو افسران نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرنل امیت کمار کے اکاؤنٹ سے  مختلف  ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے زیادتی کا دعویٰ کیا گیا۔

ویڈیو میں امیت کمار کی پریشان حال اہلیہ نے فوجی افسران پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔

امیت کمار کی اہلیہ نے بتایا کہ ’میں اسپتال کے  روم میں بیٹھی تھی، اسی دوران بریگیڈیئر، ونگ کمانڈر اور کرنل سمیت کئی افسران میرے روم میں آئے، انہوں نے میرے کمرے کو لاک کرکے میرا موبائل چھین لیا‘۔

ویڈیو میں کرنل امیت کے بیٹے کو بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہوئے واقعے پر روتے دیکھا جاسکتا ہے  جب کہ اسی ویڈیو میں بھارتی فوج کا ایک افسر امیت کمار پر حملے کا الزام لگا رہا ہے۔

ٹوئٹ میں کرنل امیت کمار نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ  کے ساتھ فیملی وارڈ میں جرنیلوں اور بریگیڈئیرز نے عصمت دری کی،  واقعے کی ویڈیوز موجود ہیں۔

دوسری جانب امیت کمار نے اپنی ٹوئٹس میں ان جرنیلوں اور بریگیڈیئرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے میں پیش آنیوالی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور  بتایا کہ اس کیس کی تفتیش مبینہ طور پر ایسے افراد نے کی جو خود جرم میں ملوث تھے۔

کرنل امیت کمار نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کام منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو مجرمانہ فعل تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جس اسپتال میں واقعہ پیش آیا اس نے بھی اب تک واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اپنی ٹوئٹس میں کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج کے افسران  کو  بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی  نااہلی کی وجہ سے اب بھارتی فوج ان پر  دباؤ ڈال رہی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات