بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلترکیے نے اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف...

ترکیے نے اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کروادیا

استنبول: ترکیے نے اپنا پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کروا دیا۔ 

ترک کمپنی راکٹسان نے  استنبول میں جاری IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں 6 نئے جدید ویپن سسٹم متعارف کروائے جن میں ٹائفون بلاک 4 ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہے۔

ٹائفون بلاک 4 ترکیے کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ملکی ساختہ بیلسٹک میزائل ٹائفون کا ہائپر سونک ورژن ہے۔

ترک ہتھیار ساز کمپنی راکٹسان کے مطابق اس میزائل کا لمبائی 10 میٹر اور وزن 7 ہزار 200 کلوگرام ہے، ساتھ ہی یہ میزائل ہائپر سونک رفتار کا حامل بھی ہے۔

یہ میزائل 800 کلومیٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی انتہائی رفتار اور جدید منیور ایبلٹی کی بدولت میدانِ جنگ میں ٹائفون میزائلوں کا سب سے خطرناک ورژن قرار دیا جارہا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹائفون بلاک 4 ترک دفاعی صنعت کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔ اس کا ملٹی پرپز وارہیڈ فضائی دفاعی نظاموں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، فوجی ہینگرز اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ راکٹسان کے مطابق ٹائفون پراجیکٹ اس وقت سیریل پروڈکشن میں ہے اور اسے ترک فوج کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات