بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستاندہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ...

دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو  گرفتار کرلیا

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کرلیا۔

آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں  پولیس نے عدالت سے بانوبی بی کی والدہ کا دو روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقدمے میں نامزد مقتولہ کا بھائی تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا جب کہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جب کہ مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو گزشتہ روز مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل خاتون اور مرد کو سرعام قتل کیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لینے لیا تھا اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات