بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانایران اور عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ، فضائی...

ایران اور عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ، فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب

کراچی: سی اے اے نے ایران اور عراق کے زائرین کےلیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے  پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر  کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی، چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے،  براستہ بلوچستان اربعین کے لیےزائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔

محسن نقوی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا  تھاکہ دفترخارجہ اوربلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، عوام کے تحفظ اور نیشنل سکیورٹی کے پیش نظریہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  زائرین اربعین کے لیے ہوائی سفرکر سکتے ہیں، وزیراعظم نے اربعین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلانے کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات