منگل, دسمبر 16, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانبھٹائی آباد سمیت شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، شہریوں کا...

بھٹائی آباد سمیت شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، شہریوں کا ہیلتھ کیئر کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی(رپورٹ: قاضی ہالار) شہر میں عطائی ڈاکٹروں کا راج برقرار ہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بھٹائی آباد میں جعلی ڈاکٹرز نے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے، مگر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق، خود کو چائلڈ اسپیشلسٹ ظاہر کرنے والا ایک شخص کسی بھی مستند میڈیکل ڈگری یا تربیت کا حامل نہیں، اس کے باوجود روزانہ درجنوں مریضوں کا علاج کر رہا ہے، جس سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

چند روز قبل اسی نوعیت کے ایک عطائی نے نور محمد برفت گوٹھ میں ایک نوجوان کی جان لے لی، تاہم اس افسوسناک واقعے کے باوجود محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ اسسٹنٹ کمشنر ایئرپورٹ، نہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور نہ ہی ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام نے نوٹس لیا۔ ان کے مطابق حکام کی مجرمانہ خاموشی سے تاثر ملتا ہے کہ عطائی مافیا کو سیاسی یا سرکاری پشت پناہی حاصل ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹائی آباد میں فعال اس عطائی کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے، تاکہ مزید معصوم جانیں تجربات کی بھینٹ نہ چڑھیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات