کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔
رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ، عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔
پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔