بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانایف آئی اے کی کارروائی، کرچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک...

ایف آئی اے کی کارروائی، کرچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نےایجنٹوں سے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپےفی کس پر یورپ جانے کےمعاملات طے کیے ہوئے تھے تاہم مسافروں کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات