بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ...

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ  ایک اور  دیرینہ  مسئلہ  حل کرانے کے خواہشمند ہیں  اور  اس  سلسلے  میں فریقین کے درمیان  واشنگٹن  میں  ملاقات طے  ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔

 آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینےکے لیے ہوگی۔

آرمینیا کے وزیر اعظم پشینیان 7 اور 8 اگست کو  واشنگٹن کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران صدر ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی عہدیدار نے بتایا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امن مذاکرات کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں امن معاہدےکے فریم ورک کا اعلان کیا جائے۔

یاد رہےکہ آذربائیجان  اور  آرمینیا کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں ، جب آرمینیائی فوج نے بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیےگئے  نگورنوکاراباخ پر قبضہ کرلیا تھا، آذربائیجان نے 2020 میں 44 روزہ جنگ کے دوران زیادہ تر علاقہ آزاد کرالیا تھا۔ پھر اکتوبر 2023 میں نگورنو کاراباخ میں ایک بار پھر آذربائیجان کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات