پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 5 اگست کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہ کرے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار فیصل آباد کے انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصلے کے وقت درخواست گزار عدالت میں نہیں تھے اور درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ میں سزاؤں کیخلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے بغیر سنے درخواست گزاروں کو نااہل قرار دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا۔