منگل, دسمبر 16, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانمحکمہ موسمیات کی 18 اگست سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش...

محکمہ موسمیات کی 18 اگست سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مون سون ہوائیں سندھ کے مشرقی حصوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے بعد 18 اگست سے مون سون ہوائیں مزید طاقتور ہوکر سندھ میں پھیل جائیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سندھ کے  بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنےکا امکان ہے، آج سے 18 اگست تک سندھ کے اکثر اضلاع میں بونداباندی اور ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے مزید بتایا کہ 18 اگست کو شہر میں بھی ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات