بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستاناگر کراچی رہائش کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ یہاں...

اگر کراچی رہائش کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ یہاں کیوں آتے ہیں؟ شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سوال اٹھایا ہےکہ اگر کراچی قابلِ رہائش نہیں تو ملک بھر سے لوگ یہاں کیوں آتے ہیں؟

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ کو اچھالا گیا کہ کراچی قابل رہائش شہر نہیں ہے، اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک سے ہزاروں لوگ یہاں کیوں آرہے ہیں؟ 

شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک کے لوگ کراچی کے بجائے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیوں نہیں جارہے؟ مانتے ہیں کہ کراچی میں مسائل ہیں مگر 3 کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہورہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے، لوگ کام پر بھی جارہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات