منگل, دسمبر 16, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانہنگو: بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار...

ہنگو: بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے قریب پولیس موبائل پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات