کراچی:معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کا آئی جی سندھ سے رابطہ، جلد بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دینے کی ہدایات،
ڈاکٹر لالچند اکرانی نے کہا ہے کہ سانگھڑ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کیے ہیں، لڑکیوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اقلیتوں کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کمزور طبقات کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے ہر دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہے اور اس واقعے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔