بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلایران: عدالت پر حملے میں 6 افراد جاں بحق، 3 دہشتگرد بھی...

ایران: عدالت پر حملے میں 6 افراد جاں بحق، 3 دہشتگرد بھی مارے گئے

ایران کے شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد ایران کے صوبے سیستان کے شہر زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس کر ججز کے چیمبرز میں فائرنگ کرتے رہے۔

جوڈیشل کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملے میں 6 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔  

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات