بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستاناڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا پلان، پی ٹی آئی نے ارکان...

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا پلان، پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5  اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کےلیے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا  اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈینیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات