بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستان’خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے‘، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل...

’خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے‘، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔

اس پر  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری  نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔

شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری  دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔ 

بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول  وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہوگئے ہیں،  پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔

واک آؤٹ کرنے پر چیئرمین کمیٹی نبیل گبول کو روکتے رہی لیکن اس کے باوجود وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات