بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو مطلوب افراد کی...

ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیرمقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتکار رضا امیر مقدم پر  امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ  باب لیونسن کے اغوا میں ملوث ہونےکاالزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر کے علاوہ مزید 2  ایرانی اہلکاروں پر  بھی امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغوا میں ملوث ہونے کا  الزام ہے۔ 

امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کو 2007 میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغواکیا گیا تھا۔ 

اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ لیونس کے اغوا میں ملوث کسی بھی شخص سے حساب لینےکے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

ایران کی جانب سے اپنے سفیر کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہونے پر تاحال کی ردعمل نہیں دیا گیا۔ 

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات