بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةانٹر نیشنلبنگلا دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج پر گر کر تباہ؛...

بنگلا دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج پر گر کر تباہ؛ جاں بحق طلبا کی تعداد 19 ہوگئی

بنگلا دیش فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ (F-7 BGI) میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے کیمپس پر گر کر تباہ ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اندوہناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طلبا اپنا امتحانی پرچہ دے رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 اور زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی جن میں اکثریت طلبا کی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ لوگ چیخ و پکار کر رہے تھے اور بچے خوف زدہ ہو کر ایک دوسرے سے لپٹے کھڑے تھے۔ کچھ والدین بے بسی سے اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے۔

متاثرہ عمارت کی دیواریں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں اور طیارے کے پرخچے لوہے کی گرِلوں کو چیرتے ہوئے اندر تک جا پہنچے۔

ترجمان بنگلا دیش فوج نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بنگلا دیش فضائیہ کا تھا، تاہم حادثے کی مکمل تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی فوج کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔ 

فائرفائٹرز اور فوجی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف رہیں۔

قومی ادارہ برائے برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے سربراہ نے بتایا کہ درجنوں بچے اور بالغ جھلسنے کے باعث اسپتال لائے گئے ہیں۔

اس دلخراش سانحے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ تعلیمی ادارے، والدین، اور طالب علم سب غم کی حالت میں ہیں۔ ریسکیو اداروں نے شہریوں سے زخمیوں کے لیے خون عطیہ کرنے اور امدادی فنڈ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھارت میں بھی ایک طیارہ میڈیکل کالج پر گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 260 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات