بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانوزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے فیری سروس...

وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی

کراچی: وزارت  بحری امور  نے  ایران اور  خلیجی ممالک کے سفر کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری  دے دی ہے۔

ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق  سی کیپرز کو  ایران  اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیربحری امور جنید انوارچوہدری کا کہنا ہےکہ  آج بحری رابطےکی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔

جنید انوارچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز  ہوگا۔ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ  اور قابلِ استطاعت بنایا جائےگا۔ پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملےگا، فیری سروس شروع کرنے کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات