اسلام آباد : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رَگ ہے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔
یومِ استحصال کشمیر پر دیے گئے پیغام میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر حملے کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور میڈیا بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔