بیروت: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہمارے سامنے آنےکی کوشش کی تو ملک میں امن نہیں رہےگا۔
اپنے خطاب میں سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے امریکی حمایت یافتہ منصوبے پر احتجاج فی الحال مؤخر کیا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اب بھی حکومت کے ساتھ بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ مستقبل میں یہ احتجاج امریکی سفارت خانے تک پہنچ سکتا ہے، حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش سے ملک کو اسرائیل کے سپرد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش لبنان کو خانہ جنگی میں جھونک سکتی ہے، اگر لبنانی حکومت نے سامنے آنےکی کوشش کی تو ملک میں امن نہیں رہےگا۔
سربراہ حزب اللہ کا کہنا تھا تنظیم اپنے ہتھیار محفوظ رکھنے کے لیے لڑنے کو تیار ہے، ضروری ہوا تو امریکی اسرائیلی منصوبے کا مقابلہ کریں گے چاہے اس کی قیمت کچھ بھی ہو۔