منگل, دسمبر 16, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانمولانا فضل الرحمٰن کی جے یوآئی ارکان کو 27 ویں ترمیم کیخلاف...

مولانا فضل الرحمٰن کی جے یوآئی ارکان کو 27 ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی ممبران کو قومی اسمبلی کو ستائیسویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

میڈیا کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے ہے کہ جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی 27 ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہو رہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی، ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر احمد خان اور تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے ووٹ کی بدولت حکومت دو تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ جے یو آئی (ف) نے احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات