خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ڈیرہ اسماٰیل خان میں دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہتھالہ گلوٹی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹکواڑہ پولیس چوکی کی بکتر بند گاڑی حسب معمول گشت پر تھی کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کانسٹیبل شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



