بدھ, اگست 13, 2025
E-Paper
الرئيسيةپاکستانٹیکس بیس بڑھانا اور غریب پر ٹیکس کم کرنا اولین ترجیح ہے:...

ٹیکس بیس بڑھانا اور غریب پر ٹیکس کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر  اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹیکس سے متعلق مختلف امور  زیر غور آئے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس گوشواروں کا آسان اور  اردو میں ہونےکو خوش آئند امر قرار  دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے اور ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔


وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر  اور  مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے،  نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب پر ٹیکس کے  بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں۔ شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہداہت کی کہ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کے اطلاق کو  بھی بڑی کامیابی قرار دیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات