کراچی:ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 کرپٹ افسران کو حراست میں لے لیا گیا، سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 سسٹم کے مشہور کرپٹ افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اہم ذرائع نے بتایا کہ جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے یے 6افسراں سسٹم کے کارندے ہیں۔
دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں، لیاری کے علاقے بغدادی میں 4 جولائی جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے کے اس واقعے میں خواتین بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔