جمعرات, اگست 14, 2025
E-Paper
الرئيسيةکالمیومِ آزادی قربانی سے غداری تک کا سفر

یومِ آزادی قربانی سے غداری تک کا سفر

 تحریر:محمد علی ابڑو

آج پاکستان کا یومِ آزادی ہے وہ دن جب برصغیر کے مسلمانوں نے قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی طویل داستان رقم کرنے کے بعد ایک آزاد مملکت حاصل کی یہ محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک نظریہ تھا، ایک خواب تھا، جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لاکھوں انسانوں کا خون اس سرزمین کی بنیادوں میں شامل ہے، اور اسی خون کی خوشبو سے یہ پرچم آج بھی سرسبز و شاداب ہے

14 اگست 1947 کو جب پاکستان وجود میں آیا تو مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا تھا جہاں انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی ہومگر افسوس کہ 78 برس بعد بھی ہم اپنے اصل مقصد سے بہت دور ہیں چند مخلص لوگ اس ملک کو ملے، لیکن اکثریت میں وہ سیاستدان، جاگیردار، اور بیوروکریٹ شامل ہو گئے جنہوں نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی

نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان دنیا کے کئی ممالک میں سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں گھر چکا ہے

یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جنہیں اس ملک نے عزت، طاقت، اور دولت دی، انہی نے اس کو لوٹا جمہوریت یہاں ایک چہرہ ہے، اصل کھیل لوٹ مار اور دولت بیرونِ ملک منتقل کرنے کا ہے۔ رول آف لا (Rule of Law) محض کتابوں اور تقریروں تک محدود ہےجب قانون طاقتور کے لیے نرم اور کمزور کے لیے سخت ہو، تو ترقی ناممکن ہو جاتی ہے

ترقی یافتہ ممالک اس لیے کامیاب ہوئے کہ وہاں قانون سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے، جبکہ ہم آج بھی طاقتور خاندانوں کے غلام ہیں

ہم ہمیشہ بیرونی سازشوں کا ذکر کرتے ہیں، مگر سب سے بڑا خطرہ اندرونی دشمن ہیں وہ خاندان، وہ سیاسی ٹولے، اور وہ بیوروکریٹک مافیا جنہوں نے اس ملک کو نوچ کر کھایا جن کی دولت، علاج، اور تعلیم سب بیرونِ ملک ہے، وہ اس ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے آج اگر پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے تو اس کا ذمہ دار کسان یا مزدور نہیں، بلکہ وہ اشرافیہ ہے جس نے پاکستان کو شکار کی چراگاہ سمجھا

پاکستان کی بقا صرف اسی میں ہے کہ کرپشن کا گلا گھونٹا جائے، اور قانون کی بالادستی قائم کی جائے احتساب کسی ایک جماعت یا مخالف تک محدود نہ رہے بلکہ ہر اس شخص اور خاندان تک پہنچے جس نے اس ملک کو لوٹا

جب تک طاقتور کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا، معیشت، ادارے اور جمہوریت سب کمزور رہیں گے

اے اللہ! اس مملکتِ خداداد کو ہر دشمن، اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرما

اس کی سرزمین کو لوٹنے والوں کو ذلیل و رسوا کر اور ان کے ہاتھ ہمیشہ کے لیے کاٹ دے

ہماری افواج، ہمارے نوجوان، اور باقی ماندہ نظریاتی لوگوں کو حوصلہ، ہمت اور فتح عطا فرما اس پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھ اور اس دھرتی کو قیامت تک قائم و دائم فرما آمین

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات